|
19جولائی/ 1 جمادی الثانی /29 تیر
|
|
1064 سال قبل 19 جولائی 1940 ء کو عالم اسلام کے معروف خطّاط ابن مقلہ کو قتل کردیا گیا ۔ ان کا پورا نام ابو علی محمد بن علی بن حسین بن مقلہ بیضاوی تھا ۔ وہ 31 مارچ 886 ء کو بغداد میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں فارغ التحصیل ہوئے ۔ ابن مقلہ علم فقہ ، تفسیر ، تجوید ، ادب ، شعر ، انشا پردازی اور خوش نویسی میں بے حد مہارت رکھتے تھے ۔ ابن مقلہ پہلے شخص تھے جنہوں نے خطاطی کے قواعد و ضوابط وضع کئے اور خطاطی میں ایک تنظیم کی بنیاد رکھی ۔ حروف ابجد کی نئی ترتیب معین کی جو آج بھی رائج ہے ۔ خط کوفی کی پیچیدگیوں کو مٹاکر چھے خطوط خط ثلث ، خط ریحان ، خط محقق ، خط توقیع ، خط نسخ اور رقاع ایجاد کئے اور اعراب یعنی زیر ، زبر اور پیش و غیرہ کی بھی ایجاد کی ۔
170 سال قبل 19 جولائی 1834 ء کو مشہور فرانسیسی مصوّر ایڈگر ڈیگاس پیرس میں پیدا ہوئے ۔ ڈیگاس کا شمار ان مصوّروں میں ہوتاہے جنہوں نے ایمپریشنسٹ تحریک کی بنیاد رکھی ۔ ابتدا میں ڈیگاس کلاسیکل مصوری کی طرف رجحان رکھتے تھے ، 1865 ء کے بعد انہوں نے تھیئٹر اور اس سے متعلق موضوعات پر فن پارے تخلیق کئے ۔ 1873ء میں ڈیگاس کے طرز میں جدتیں پیدا ہوئیں ڈیگاس کو مصوری کے علاوہ مجسمہ سازی سے بھی لگاؤ تھا ، ان کے آخری دور کی مصوری اور مجسمہ سازی میں پہلے ڈانسرز کے فن پارے نمایان ہیں ۔ ڈیگاس 1917 ء میں انتقال کرگئے ۔
123 سال قبل 19 جولائی 1881 ء کو معروف جرمن دانشور اور ماہر کیمیا " ہرمن اشٹوڈینگر " پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کمیسٹری کے شعبے میں وسیع تحقیقات کیں ، جن کے صلے میں ان کو 1953 ء میں کمیسٹری کا نوبل انعام دیا گیا ۔ ہرمن اشٹوڈینگر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
25 سال قبل 19 جولائی 1979 ء کو نیکاراگوئے میں آمر حکمران سوموزا کے خلاف عوامی انقلاب کامیاب ہوا ۔ سوموزا امریکہ کی حمایت سے 1967 ء میں برسراقتدار آئے انہوں نے امریکی ایجنٹ کے طور پر آمرانہ انداز میں حکومت کی ۔ چنانچہ ابتدا سے ہی عوام سوموزا حکومت کے خلاف تھے ، اسی لئے ان کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلی ۔ نیکاراگوئے کے سینڈینسٹ چھاپہ ماروں نے 1963 ء میں مسلّح جد و جہد شروع کی ابتدا میں یہ منتشر ہوکر کارروائی کرتے تھے لیکن 1970 ء کے عشرے کے اواخر میں سوموزا حکومت کے خلاف ان کی کاروائیاں وسیع بنیادوں پر انجام پانے لگیں ، یہاں تک کہ نیکاراگوائے کے شہر یکے بعد ديگرے عوام کی حمایت سے سینڈینسٹ چھاپہ ماروں کے قبضے میں آنے گئے ، بالاخر آمر حکمران سوموزا ملک سے فرار کرگئے ، جس کے نتیجے میں 19 جولائی 1979 ء کو سینڈینسٹ چھاپہ مار دارالحکومت ماناگوا میں داخل ہوئے اور نیکاراگوئے کا انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ نیکاراگوئے کے انقلاب کے دوران تقریبا" 40 ہزار افراد مارے گئے اور دو لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ۔ سینڈینسٹ چھاپہ ماروں کی کامیابی کے بعد امریکہ نے نیکاراگوئے کی نئی حکومت کے خلاف سازشوں کا جاں پھیلادیا ، اور نیکاراگوئے کے انقلاب مخالف افراد پر مشتمل ایک چھاپہ مار گروپ بنایا جس نے غیرفوجیوں خاص طور پر کسانوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ۔ نیکاراگوئے بحر اوقیانوس اور بحیرۂ کیریبین کے ساحل پر براعظم وسطی امریکہ میں واقع ہے ، اس کی سرحدیں کاسٹاریکا اور ہینڈوراس سے ملتی ہیں ۔ نیکاراگوئے کا رقبہ 130،700 مربّع کلومیٹر ہے ۔
766 سال قبل یکم جمادی الثانی 659 ھ ق کو اندلسی ادیب محدث اور فقیہ ابن سید الناس نس تیونس میں وفات پائی۔ وہ 597 ھ ق میں موجودہ اسپین کے علاقے اشبلیہ کے قریبی علاقے میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں اپنی تعلیم کا آغاز کیا ۔ ابن سید الناس برسوں تک درس و تدریس میں مشغول رہے اور بہت سے شاگردوں کی تربیت کی وہ شعرگوئی کی بھی اچھی صلاحیت رکھتے تھے اور ان کے اکثر اشعار رسول اکرم (ص) کی مدح میں ہیں ۔ ابن سید الناس کی کتابوں میں سیرت رسول اکرم (ص) کے بارے میں ان کی ایک کتاب کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جاسکتاہے ۔
65 سال قبل یکم جمادی الثانی 1360 ھ ق کو بزرگ عالم دین آیت اللہ زنجانی نے 51 سال کی عمر میں وفات پائی ۔ انہوں نے جوانی میں فلسفہ ، کلام اور ادبی علوم حاصل کئے اور اس کے بعد عراق کے مقدس شہر نجف چلے گئے ۔ نجف کی بین الاقوامی دینی درسگاہ میں دینی علوم میں تحقیق مکمل کرنے کے بعد وہ درجۂ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ اس کے بعد آیت اللہ زنجانی نے مزید تحقیق اور تبلیغ کے لئے مکمہ مکرمہ ، فلسطین ، شام اور مصر کا سفر کیا ۔ آیت اللہ زنجانی کی کتابوں میں " تاریخ القرآن " ، " زندگی حضرت محمد(ص) " اور " عظمت حسین بن علی (ع) " کتابیں خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔
|