آیت اللہ جواد تبریزی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزيتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے عالم تشیّع کے مرجع تقلید آیت اللہ الحاج مرزا جواد تبریزی کی رحلت پر تعزيت پیش کی ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ عالم باعمل اور ممتاز علمی شخصیت آیت اللہ الحاج مرزا جواد تبریزی کی رحلت پر مراجع کرام ، علماء اعلام ، دینی تعلیمی مراکز حوزہ ہای علمیہ ، ایرانی عوام بالخصوص ان کے شاگردوں ، عقیدتمندوں ، مقلدین اور پسماندگان اور اہل خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ آیت اللہ الحاج مرزا جواد تبریزی ،ایک مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز اساتذہ میں سے تھے کہ جن سے فضلاء اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے کسب فیض کیااور مرحوم آیت اللہ مرزا جواد تبریزی کی ذات اسلامی انقلاب کی تحریک کے مختلف مراحل میں باعث خیر وبرکت رہی ہے ۔(21 نومبر 2006)