کیڈٹ کالج میں افسروں کے پاسنگ آوٹ پریڈ سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ ایرانی قوم کے لئے فوج طاقت کا حصول ایک اہم ہدف ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج نوشہر میں کیڈٹ کالج میں افسروں کے چوتھے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں علمی روحانی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں ترقی کرنے کے ملت ایران کے اعلی اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایسی قوم جو امن پسند ہو اور اپنی سعادت عزت و انسانی اہداف ومقاصد کی راہ میں قدم اٹھاتی ہو اسے جارحین و عالمی منہ زور طاقتوں کے مقابل اپنا دفاع کرنے کے لئے دفاعی طاقت کا حامل ہونا چاہیے ،
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ایران کی شجاع قوم بالخصوص مومن و غیور جوان نسل نے گذشتہ ستائیس برسوں میں دشمن کو کسی طرح کا قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ہرطرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے ایران کے مستقبل کو نہایت روشن قراردیتے ہوئے ایرانی قوم کی ہوشیاری اور حکام کے خدمت کرنے کے جذبے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملت ایران کے دوست و دشمن نے ملت ایران کی سربلندی کا اعتراف کرلیا ہے ۔
قابل ذکر ہے اس تقریب میں میزائیل لانچر "جوشن "کو مسلح افواج کی بحریہ کے حوالے کیا گیا جسے ایرانی ماہرین نے بنایا ہے ،اس کے علاوہ فجر27 توپ کو بھی پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا یہ توپ ایرانی ماہرین نے بنائی ہے اور اسے ریموٹ کے ذریعے بھی چلایا جاسکتا ہے ایران اس طرح کی توپ بنانے والا تیسراملک ہے ۔(20 ستمبر 2006)
اسلامی نظام میں مسلح افواج اسلام و انقلاب کے اقدار کی محافظ ہیں ۔قائد انقلاب اسلامی
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے زور دے کر فرمایا ہے کہ اسلامی نظام میں مسلح افواج، مستضعفین اورعوام کے حقوق اور عدل و انصاف کے دفاع کے لئے قوم کاہراول دستہ اور قومی سلامتی کا مستحکم قلعے نیز اسلام و انقلاب کے اقدار کی محافظ ہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان کی سالگرہ کے موقع پر امام حسین (ع) کیڈٹ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرفرمایا کہ عالمی طاقتوں اور زور زبردستی کرنے والوں کی نظر میں عسکریت اقتدار پسندی کا ایک ذریعہ ہے لیکن اسلامی نظام میں مسلح افواج فوجی میدان میں آنے کے وقت سے ہی اسلام کے اعلیٰ اصولوں کے مطابق در حقیقت میدان عبادت میں اترتے ہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ایک فوجی اپنے اسلامی تشخص کی بنیاد پر ایک ایسا شخص ہوتاہے جو اپنی فکر جسم اور دل کے ساتھ ایک اعلیٰ مقصد کے لئے قدم اٹھاتا ہے اورکبھی کبھی اس مقصد کے لئے اپنی جان قربان کردیتا ہے اس بنا پر اسلامی تشخص کے حامل فوجی کا امریکہ یا صیہونی حکومت اور تسلط پسند ملکوں کے غیر معقول اور ظالم فوجیوں سے موازنہ نہيں کرنا چاہئے ۔(25 نومبر 2006)
آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی عوام کی استقامت پوری دنیا کے لئے نمونۂ عمل ہے ۔ قائد انقلاب اسلامی
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا قومی تشخص اوراپنی مقدس امنگوں کے لئے ایرانی عوام کی استقامت اور دفاع پوری دنیا کے لوگوں کے بہترین نمونہ عمل ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے کمانڈروں اور جانبازوں سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دفاع مقدس کا پورا زمانہ ابتداء سے لے کر انتہا تک افتخار اور سربلندی سے سرشار ہے آٹھ سالہ دفاع مقدس کو ایک دفاعی اور ساتھ ہی غیر مساوی جنگ بتایا اور فرمایا آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران مشرق و مغرب کی سبھی بڑی طاقتوں نے ایرانی عوام کے مقابلے میں صف آرائی کررکھی تھی ۔قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح دفاع مقدس کے اختتام کو بھی قابل افتخار قراردیا اور فرمایا کہ آٹھ سالہ مسلّط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی واضح اور مطلق فتح ایک ناقابل تردید حقیقت ہے ۔آپ نے فرمایا صدام کی بعثی حکومت کو کہ جس نے تمام عالمی طاقتوں کی پشتپناہی سے اسلامی نظام کو گرانے اور ملک کو تقسیم کرنے کی غرض سے ایران کی سرزمین پر جارحیت کی اور ایران میں داخل ہوئی اسے جنگ کے اختتام تک ایران کی سرزمین سے باہر نکال دیا گيا اور اسے بے پناہ جائی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ایرانی عوام کو اس جنگ کے دوران اور اس کے بعد اہم اور غیر قابل تصور صلاحیتیں حاصل ہوئیں ۔(22 اکتوبر 2006)
قائد انقلاب اسلامی ۔ مسلح افواج روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج سے تاکید کی ہے روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح نوشہر میں بحریہ کی تحقیقاتی اورخود کفیل ہونے کوششوں کے تحت لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا اور اس موقع پر فوج کے کمانڈروں سے خطاب میں فرمایا کہ آج کی دنیا میں منہ زور طاقتوں کے تسلط اور دیگر ملکوں کے مفادات پران کے لالچ بھرے عزائم کی وجہ سے مسلح افواج کی طاقت ایسی ہونی چاہئے کہ دشمن کبھی بھی ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے جومسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں بعض مغربی ملکوں کے امن پسندی کے دعووں کو جھوٹ و فریب قرار دیا ، آپ نے فرمایا اسلامی جمہوریۂ ایران کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ہے اور ایران کی مسلح افواج اس وقت پوری طرح آمادہ ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی اور جارح کو شکست فاش کا مزہ چکھائیں گی ۔
قائد انقلاب اسلامی نے بحریہ کی پیشرفت بحریہ کے کمانڈروں کی اہمیت ،کوششوں اور منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ کیڈٹ کالجوں میں جوان ، پر امید اور باصلاحیت طلبا کی وجہ سے یہ اہمیت کی حامل ہیں اور تعلیمی معیار کو روز بروز بڑھانا چاہئے ۔
قابل ذکر ہے کہ بحریہ کی تحقیقاتی نمائش میں ایرانی دفاعی صنعتوں اور بحریہ کے ایران ماہرین کا تیار کردہ وسائل جیسے کشتیاں، جہاز ،آبدوز ،۔ بغیر پائلٹ کے طیارے ، میزائيل سسٹم ، لیزر سسٹم اور جدید ترین توپوں جیسے 2 فجر 27 اور راڈار سسٹم اور اینٹی میزائيل سسٹم کی نمائش کی گئي ہے ۔(21 ستمبر 2006)
ایرانی عوام کا دفاع پوری امت اسلامیہ کے لئے نمونہ عمل ہے – قائد انقلاب اسلامی
قائد انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی بے مثال جدوجہد تمام امت اسلامی کے لیے ایک نمونہ عمل بن گئی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران شہدا اور جانبازوں کی قدردانی کے دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں فرمایا کہ بڑی طاقتوں کی حمایت یافتہ صدام کی خائن حکومت کے مقابلے میں ایران کی عظیم قوم کی جدوجہد اسلام اور اسلامی جمہوریہ کا غیرت مندانہ دفاع تھا جس نے اسلام اور امت اسلامیہ کو سر بلند و سرافراز کر دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہیدوں کی فداکاری نے قومی خود مختاری کے انقلاب اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کی اور ایران کو امن و سلامتی کا تحفہ دیا، مزید فرمایا کہ شہید درخشاں ستارے ہیں جو سب کو راستہ دکھا رہے ہیں