علم وسائنس کے میدان میں انتھک کوششیں کی جائیں .قائد انقلاب اسلامی
قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایاہےکہ ایرانی جوانوں کوناکامی کے خوف کے بغیر بڑے کام انجام دینے چاہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج جوان ایرانی دانشوروں اھم امتحانوں،ملکی وغیر ملکی علمی مقابلوں میں ممتازمقام حاصل کنے والے طلباء سے ملاقات میں علم وسائینس کے میدان میں پیشرفت کو نہایت اہم قراردیا اور سائينس دانوں طلباء بالخصوص ممتازطلباء کی انتھک اورمسلسل کوششوں کو اس ھدف کے حصول کے لۓ بنیادی عامل قراردیا ۔
اس ملاقات میں طلباء نے سائينسی اجتماعی ،ثقافتی اور یونیورسٹی کے امور میں اپنے نظریات اور تجویزیں پیش کیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملت ایران کو علم و سائينس کے میدان میں پسماندگي نیزمغربی طاقتوں کی جانب سے علم و سائينس سے سیاسی اقتصادی اورثقافتی تسلط جمانے کے لۓ غلط فائدہ اٹھانے سے بے حد نقصان پہنچاہے اسی بناپر ملت ایران نے تیزی سے علم و سائینس کے میدان میں ترقی کرکے اپنی پسماندگي کا تدارک اور دشمنوں کے خطروں کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ علم کا دین و اخلاق کے ساتھ ساتھ رہنا ضروری ہے آپ نے امریکہ میں عظیم اجتماعی ثقافتی اور اقتصادی مسائل کی طرف اشارہ کرتےہوے فرمایاکہ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک یعنی امریکہ انسانی اھداف ومقاصد جیسے عدل وانصاف ،سلامتی ،چین و سکون و سعادت سے دور ہے اوریہ اس بات کی علامت ہےکہ مغرب میں علم اخلاق و روحانیت کے ساتھ نہیں ہے ۔
اسلامی جمہوریۂ ایران خدا کی مدد سے معنویت کو زندہ کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔قائد انقلاب اسلامی
ایرانی یونیورسٹیوں کی مختلف تنظيموں کے نمائندوں اور ممتاز یونیورسٹی طلبا نے کل شام تہران میں قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران تمام مخالفتوں کے باوجود ، خدا کی مدد سے ، احیائے معنویت کے راستے پر گامزن ہے ۔آپ نے معرفت دینی کو اسلامی نظام کا اصل حصہ قراردیا اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے تفکر اور معرفت دینی کی بنیاد پر مادّی مشکلات کے حل کی کوششوں کے ساتھ ساتھ احیائے معنویت یعنی انسانی زندگی کے گم شدہ عنصر کو اپنے اہداف کا حصہ قراردیا ہے ۔اسی بنا پر اس کو عالمی ستمگروں اور طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا سامنا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی اہداف میں نوجوانوں کی دلچسپی اور اہم اور مشکل میدانوں میں سرگرم عمل ہونے کے لئے ان کی آمادگی کو اسلامی جمہوری نظام کی ترقی کی ایک علامت قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اگر آج مسلط کردہ جنگ کی طرح کوئی مسئلہ پیش آجائے تو نوجوان نسل ، انقلاب کے پہلے عشرے کے نوجوانوں کی طرح قابل فخر کام انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کا مستقبل مکمل طور پر روشن ہے ۔(18 اکتوبر 2006)