3 تیر

3 تیر 1287 ہجری شمسی کو محمد علی شاہ قاجار نے ایران کی قومی پارلیمنٹ پر توپّوں سے حملہ کرنے کے بعد آئینی حکومت کی تحریک کے حامیوں کو کچلنے کے لئے ان کی گرفتاری اور سزائے موت کا حکم جاری کیا ۔اس حکم کے بعد شاہ کے سپاہیوں نے حکومت کی تحریک کے حامیوں کے گھروں کو تباہ و برباد کردیا اور بہت سے لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔ان میں سے صور اسرافیل اخبار کے مدیر میرزا جہانگیر خان اور معروف خطیب اور واعظ ملک المتکلّمین کو سپاہیوں نے گرفتار کرکے قتل کردیا۔اسی طرح اسی دن آیت اللہ طباطبائی اور آیت اللہ بہبہانی کو بھی جو ایران کی آئینی حکومت کی تحریک کے رہنماؤں میں سے تھے ۔گرفتار کرکے ایران کے دور دراز علاقے میں جلاوطن کردیا گیا ۔اس حادثے کے بعد قومی پارلیمنٹ ختم ہوگئی اوراستبداد ایک بار پھر حکم فرما ہوگیا۔