2 تیر
2 تیر سنہ 1287 ھ ش کو آئینی تحریک کے نتیجے میں بننے والی مجلس شورائے ملی جس کی تشکیل کو ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرا تھا کہ محمد علی شاہ قاجار کے حکم سے توپوں کے حملے کا نشانہ بنی ۔مجلس شورائے ملی سے محمد علی شاہ کی مخالفت کے اعلان کے بعد ایرانی فوج کے دستوں نے روسی کرنل لیاخوف کی قیادت میں مجلس شورائے ملی کا محاصرہ کرلیا جس کے نتیجے میں آئینی تحریک کے حامیوں اور فوج کے درمیان جنگ چھڑگئی ۔شروع میں آئینی تحریک کے حامی کامیاب ہوگئے لیکن سرکاری فوجیوں نے اپنے کمانڈر کرنل لیاخوف کے حکم سے مجلس شورائے ملی پر توپوں سے حملہ کیا اور اس کو تباہ و برباد کردیا۔ اس حملے میں مجاہدین کی ایک تعداد شہید ہوگئی اور محمد علی شاہ نے ایک گروہ کو قید اور جلاوطن کرنے کا حکم دیا ۔اس طرح آئینی تحریک کے نتیجے میں بننے والی مجلس شورائے ملی ختم ہوگئی اور ایران میں قاجاری خاندان کا دوسرا دور آمریت شروع ہوا جس کو استبداد صغیر کہتے ہیں ۔