31 شہریور

31 شہریور سن 1359 ہجری شمسی مطابق 22 ستمبر سن 1980 کو عراق کی جارح افواج نے مغربی طاقتوں کے اکسانے پر اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف باضابطہ طور سے جنگ مسلط کردی اور ایران کے جنوب میں واقع ایک ہزار کلومیٹر طویل سرحدی پٹی پر قبضہ کرلیا ۔ابتدا میں ایران کے کئی شہر اور بیسیوں چھوٹے بڑے دیہات اور قصبے صدامی افواج کے قبضے میں آگئے اور اس دوران ہزاروں معصوم بچے ، خواتین ،صدام کی جاہ طلبی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔