28 اردیبہشت

28 اردیبہشت سنہ 1356 ھ ش کو بین الاقوامی میوزیم کمیٹی کی بارہویں کونسل کی قرارداد نمبر 5 کے مطابق میوزیم کا عالمی دن قرار پایا۔ پوری دنیا میں میوزيم کی توسیع اورعالمی سطح پر منصوبہ  بندی اور بین الاقوامی اقدامات میں ہم آہنگي لاکر ثقافتی اہداف کے لئے عجائب گھروں کے مابین ہمہ گير علمی ، ثقافتی اور صنعتی تعاون ، بین الاقوامی میوزیم کونسل کے اہداف و مقاصد میں شامل ہے ، قابل ذکر ہے کہ میوزیم کا مقصد ماضی کے آثار و نوادرات کی حفاظت اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ماضي اور حال کی علمی ، ادبی ، فنی ، تاریخی اور صنعتی اہمیت کی حامل چیزوں کو پرکھنا ان کا آپس میں ایک دوسرے سے موازنہ کرنا مقامی تہذیب و ثقافت کو تباہ ہونے سے بچانا بھی میوزیم کونسل کے دیگر مقاصد میں شامل ہے ۔