2 اردیبہشت
2 اردیبہشت سنہ 1358 ھ ش مطابق 22 اپریل سنہ 1979 ع کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کا حکم صادر کیا ۔اس حکم کے مطابق سپاہ پاسداران کا اہم فریضہ بیرونی اوراندرونی دشمنوں سے اسلامی انقلاب کی حفاظت کرنا ہے ۔سپاہ پاسداران نے ملک کے مختلف علاقوں میں مسلح کارروائیوں میں مصروف انقلاب مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں شروع کیں ۔اس کے علاوہ اس سپاہ نے ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیئے اور جارح عراقی افواج کو پیچھے دھکیلنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، سپاہ پاسداران نے جنگ ختم ہونے کے بعد تعمیر نو کے دور میں تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔