19 اردیبہشت
19 اردیبہشت سنہ 1226 ھ ش کو ایران کے ایک مجاہد عالم دین آيت اللہ سید عبدالحسین پیدا ہوئے ۔وہ لار میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی ۔اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لئے وہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف روانہ ہوگئے ۔وہاں آپ نے میرزائے بزرگ شیرازی کے درس میں شرکت کی اور درجۂ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔کچھ عرصے کے بعد آپ میرزائے بزرگ شیرازی کے حکم پر لارستان کے عوام کی ہدایت کے لئے لارستان تشریف لے گئے ۔وہاں آپ نے دینی تعلیمی مرکز قائم کیا ۔لارستان میں آپ کی موجودگي کی وجہ سے عیسائی مبلغین کے اثر و رسوخ میں کمی واقع ہوئی ۔آپ نے برطانوی جارحین کا مقابلہ کرنے والوں کا بھی بھر پور ساتھ دیا ۔ آپ نے چالیس کے قریب کتابیں بھی تحریر کیں ۔آپ کا چھیاسی سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔