8 مرداد

 8 مرداد 1360 ہجری شمسی کو حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے داماد آیت اللہ شہاب الدین اشراقی کا 58 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔ انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی اس کے بعد حوزہ علمیہ قم میں سید محمد محقق داماد ، سید حسین طباطبائی بروجردی اور امام خمینی (رح) جیسے اساتذہ کے درس میں حاضر ہوئے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ انہیں فرانسیسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا انہوں نے تقریبا" بارہ سال تک امام خمینی (رح) کے دروس میں شرکت کی اور ان کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے بعد میں انہیں ان کا داماد بننے کا شرف بھی حاصل ہوا ۔ وہ امام خمینی (رح) کی پیرس اور نجف جلاوطنی کے دور میں ان کے ساتھ رہے ۔ انہوں نے بہت سی کتابیں بھی تحریر کیں جن میں 20 جلدوں پر مشتمل تفسیر قرآن سخن حق خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔