3 مرداد
3 مرداد 1361 ھجری شمسی کو ایرانی مترجم اور مصنف ڈاکٹر " حمید عنایت" کا انتقال ہوا ۔ وہ بی ۔اے کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے جہاں اقتصاد اور علم سیاسیات میں لندن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عنایت تہران یونیورسٹی میں تحقیق اور درس و تدریس میں مشغول ہوگئے ۔ انہوں نے فلسفہ اور سیاسی افکار سے متعلق بہت سے کتابیں ترجمہ و تصنیف کیں ۔ ڈاکٹر حمید عنایت کی معروف تصانیف میں " مغرب کی سیاسی فکر کا جائزہ " ، " تاریخ طبیعی دین " اور " اسلام اور سوشلزم " قابل ذکر ہیں ۔