2 مرداد

 2 مرداد 1360 ھ ش کو ایران میں دوسرے صدارتی انتخابات ہوئے ۔ یہ انتخابات ایران کے پہلے صدر بنی صدر کی غداری اور پھر ان کی معزولی کے بعد ہوئے دشمنان اسلام کی کوششوں اور پروپیگنڈے کے باوجود اسلامی جمہوریۂ ایران کے دوسرے صدارتی انتخابات میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ایک بیدار اور انقلاب کی وفادار شخصیت محمد علی رجائی نے ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ حاصل کرکے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے دوسرے صدر منتخب ہوئے ۔ لوگوں کے محبوب اور منکسرالمزاج صدر محمد علی رجائی کو منافقین کے دہشت گرد گروہ MKO کے ایجنٹوں نے 8 شہریور 1360 ھ ش کو وزیر اعظم کے دفتر میں دھماکا کرکے شہید کردیا ۔