19 مرداد
19 مرداد 1366 ھ ش کو ایران معاصر شاعر مہدی سہیلی کا انتقال ہوا وہ 1303 ہجری شمسی کو تہران میں پیدا ہوئے . انہوں نے جدید علوم کے ساتھ ساتھ قدیم علوم اور حروف و نحو کی تعلیم بھی حاصل کی انہوں نے 1322 ہجری شمسی میں صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور مختلف اخبارات میں مختلف ناموں سے شعر اور طنزیہ مضامین لکھنا شروع کیئے وہ حاضر جواب ، خوش ذوق اور شوخ طبع شاعر تھی . انہوں نے بہت سی کتابیں تضیف کیں جن میں '' دو قطرۂ اشک '' ، '' خیام و سہیلی '' ، کاروانی از شعر '' دس جلدوں میں اور '' بزم شاعران '' تین جلدوں میں خاص طور سے قابل ذکر ہیں.مہدی سہیلی نے 63 برس کی عمر میں تہران میں وفات پائی.