یکم خرداد
یکم خرداد سنہ 1359 ھ ش کو امریکہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ۔امریکہ نے جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں اپنے ناجائز مفادات کو خطرے میں دیکھا تو ایران کی مسلمان اور مجاہد قوم پر دباؤ ڈالنے کے لئے اور عالمی سامراج کے خلاف اسلامی جمہوریۂ ایران کی جد وجہد کے راستے کو بدلنے کے لئے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کیں ۔امریکی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ قوموں کی اقتصادی حیات بڑي طاقتوں پر منحصر نہیں ہے ، ملت ایران کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ : اقتصادی پابندیوں سے ہرگز خوف نہ کھائیں ۔اگر ہمارا اقتصادی بائيکاٹ کریں گے توہم اور زیادہ فعال ہوجائیں گے اور یہ ہمارے ہی فائدے میں ہوگا ۔