7 فروردین
7 فروردین سنہ 1262 ھ ش کو ایرانی دانشور حسین کاظم زادہ ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوئے ۔اپنے آبائي شہر میں ابتدائي تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے قفقاز اور استنبول گئے ۔ترکی سے وہ مکہ مکرمہ اور وہاں سے یورپ چلے گئے ۔پیرس کی ایک یونیورسٹی سے انہوں نے صحافت کی تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے برطانیہ کی کیمبریج یونیورسٹی میں فارسی زبان و ادب کی تدریس کے فرائض بھی انجام دئے ۔انہوں نے جرمن میں اپنے زندگي کے انیس سال گزارے ۔اس کے بعد وہ سوئٹزرلینڈ چلے گئے ۔ان کو فرانسیسی ، انگریزی ، جرمنی اور عربی زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔انہوں نے متعدد کتابیں بھی تحریر کیں اور اشعار بھی کہے ۔سوئٹزرلینڈ میں ان کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہوا اور ان کو وہیں دفن کیا گيا ۔