6 فروردین

6 فروردین سنہ 1280 ھ ش کو ایرانی موسیقار اسماعیل ادیب خوانسار شہر میں پیدا ہوا ۔چونکہ وہ خوش آواز تھے اس لئے ان کے والد نے شہر کی مسجد کا مؤذن بنادیا ۔یہیں سے انہیں شاعری اور موسیقی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے فارسی شاعری کامطالعہ شروع کردیا ۔اس کے بعد وہ اصفہان گئے جہاں انہوں نے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی ۔بعد میں انہوں نے ستار اور پیانو بجانا بھی سیکھ لیا اور ریڈیو اسٹیشن قائم ہونے کے بعد وہاں گلوکاری شروع کردی۔ اسماعیل ادیب خوانساری کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔