5 فروردین

5 فروردین سنہ 631 ھ ش کو فارسی زبان کے معروف ہندوستانی شاعر امیر خسرو دہلوی شمال مغربی ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے جوانی کے زمانے سے ہی ذوق شعرگوئی کا مظاہرہ کیا ۔امیر خسرو دہلوی حضرت نظام الدین اولیا (رح) کے مرید تھے ۔ان کو شعر و ادب کے علاوہ ایرانی اور ہندوستانی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا اور عربی اور ترکی زبانوں سے بھی واقفیت تھی ۔ان کی اسی مہارت اور واقفیت نے ان کو فارسی کا ایک ممتاز و معروف شاعر بنادیا ۔امیر خسرو دہلوی کے بہت سے آثار یادگار کے طور پر اب بھی باقی ہیں ۔