4 فروردین
4 فروردین سنہ 1365 ھ ش کو ایرانی ادیب استاد امیر حسین یزدگردی نے 57 سال کی عمر میں وفات پائی ۔وہ تہران یونیورسٹی کے شعبۂ دینیات کے استاد تھے ۔ انہوں نے ایران کے ایک معروف فارسی ادیب فروزان فر کے ساتھ دیوان کبیر کی بعض جلدوں کی تصحیح میں تعاون کیا ۔
استاد یزدگردی کا اہم ترین علمی کارنامہ بعض قدیم تاریخی کتابوں کی تحقیق اور ان پر حاشیہ ہے ۔