تیس فروردین

تیس فروردین 1372 ہجری شمسی کو ایران کے شماریات کے معروف محقق اور شماریات کے گیلپ سروے کی نئی روش کے بانی عباس قلی خواجہ نوری نے 78 سال کی عمر میں وفات پائي ۔انہوں نے 1316 ہجری شمسی میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وہ ایران کی یونیورسٹیوں میں تدریس میں مصروف ہوگئے ۔انہوں نے نارتھ کیرولینا یونیورسٹی سے M.E کی ڈگری حاصل کی اور پیرس یونیورسٹی کے شعبۂ سائنس سے شماریات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی ۔

ڈاکٹر نوری نے مختلف وزارتوں میں بحیثیت مشیر کام کیا اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں بھی مصروف رہے ۔انہوں نے 1967 میں شماریات کی اعلیٰ تعلیم کے ادارے کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں بھی تحریر کی ہیں ۔