28 فروردین

28 فروردین سنہ 1365 ہجری شمسی کو کرد شاعر اور مصنف محمد امین شیخ الاسلام مکری نے وفات پائی ۔وہ سنہ 1300 ہجری شمسی میں مغربی ایران کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔حصول تعلیم کے دوران کرد دانشور اور شاعر استاد عبدالرحمن شرفکندی سے ان کی ملاقات ہوئی ۔ان دونوں کی دوستی آخری عمر تک قائم رہی ۔

شیخ الاسلام مکری سنہ 1321 ہجری شمسی میں انجمن مصنفین روزنامہ نیشتمان کے رکن بنے ۔یہ اخبار خفیہ طور پر شاہ کی حکومت کے خلاف کام کرتا تھا ۔

شیخ الاسلام مکری کی تخلیقات میں نامۂ جدائي اور ہمہ وادی خالی کا ذکر کیا جاسکتا ہے ۔