26 فروردین
26 فروردین 1361 ہجری شمسی مطابق 15 اپریل 1982 کو مسلمان مصری فوجی افسر خالد اسلامبولی کی شہادت ہوئي ۔وہ بیس سال کی عمر میں مصری فوج میں توپخانے کے افسر مقرر ہوئے ۔خالد اسلامبولی اور ان کے ساتھیوں کو اس وقت کے مصری صدر انورسادات کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کئے جانے پر دکھ تھا اور وہ حکومت کے ہاتھوں مصری مجاہدین کی سرکوبی پر بھی سخت ناراض تھے لہذا انہوں نے انورسادات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور سولہ اکتوبر 1981 کو صدر انور سادات کو اس وقت حملہ کرکے قتل کردیا جب وہ فوج سے سلامی لے رہے تھے ۔اس کے بعد فوج نے خالد اسلامبولی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا اور 15 اپریل 1982 کو انہیں پھانسی دے دی گئی ۔