22 فروردین

22 فروردین سنہ 1376 ھ ش کو جرمنی کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلی حکام کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے ایک دن بعد یورپی یونین کے رکن ممالک نے تہران سے اپنے سفیر واپس بلالئے اس عدالت کا جج صیہونیوں سے بہت متاثر تھا اور اس نے اپنے فیصلے میں ایرانی حکام پر جرمنی میں حکومت مخالف ایک شخص کے قتل کا الزام لگایا ۔یورپی یونین کے فیصلے کے جواب میں ایران نے جرمن عدالت کے فیصلے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے یورپی یونین کے رکن ممالک سے اپنے سفیر واپس بلالئے ۔در حقیقت جرمن عدالت کا یہ فیصلہ ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ سیاسی جارحیت کا حصّہ تھا ۔اس لئے ایرانی حکومت نے جرمن عدالت کے فیصلے کو مسترد کرنے کے ساتھ پیشین گوئی بھی کردی کہ یورپ کے سفراء جس طرح گئے ہیں اسی طرح خود واپس آئیں گے چنانچہ جرمن عدالت کے فیصلے کے تقریبا" دو ماہ کے بعد مغربی سفیر یکے بعد دیگرے تہران واپس آگئے ۔