20 فروردین

20 فروردین سنہ 1359 ھ ش کواسلامی جمہوریۂ ایران نے امریکہ کے ساتھ سیاسی تعلقات کے منقطع ہونے کا خیر مقدم کیا ۔یہ تعلقات ایران اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں امریکی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایران کے انقلابی موقف کے بعد منقطع کئے گئے ۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اس سلسلے میں اپنے پیغام میں فرمایا کہ ایران کے باشرف عوام نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے منقطع ہونے کی خبر سنی ۔اگر کہا جائے کہ کارٹر نے اپنی پوری عمر میں مظلوم عوام کے حق میں کوئی اقدام کیا ہے تو وہ یہی رابطہ منقطع کرنا ہے ۔