2 فروردین
2 فروردین سنہ 1342 ھ ش کو حکومت شاہ کی پولیس انتظامیہ نے ایران کے مسلمان عوام اور علماء کے ساتھ اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قم میں مدرسہ فیضیہ پر وحشیانہ حملہ کردیا اور متعدد طلبا اور علماء کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس حملے میں بعض علماء اور طلباء شہید ہوگئے ۔یہ واقعہ 15 خرداد سنہ 1342 ھ ش کو اسلامی انقلاب کی خونیں تحریک کے آغاز اور پھر بہمن سنہ 1357 ھ ش کو انقلاب اسلامی کی کامیابی پر منتج ہوا ۔
2 فروردین سنہ 1361 ھ ش کو ایران کے جنوب مغرب میں مجاہدین اسلام نے جارح عراقی فوج کو پسپائی پر مجبور کردینے کے لئے فتح المبین نامی آپریشن کا آغاز کیا ۔ایرانی فوج نے برق رفتاری سے یہ حملہ کرکے عراق کی جارح افواج کو ایران کی سرزمین سے نکال باہر کیا اور فوجی اہمیت کے حامل تمام علاقوں پر قبضہ کرلیا فتح المبین آپریشن کے دوران عراق کے 25 ہزار فوجی مارے گئے جبکہ 15 ہزار افراد کو گرفتار کرلیاگيا اور بہت سا جنگي ساز و سامان بھی مال غنیمت کے طور پر مجاہدین اسلام کے ہاتھ لگا ۔