17 فروردین
17 فروردین سنہ 1343 ھ ش کو شاہ کی حکومت نے ایرانی عوام کے مظاہروں کے پیش نظر امام خمینی (رح) کو رہا کردیا ۔واضح رہے کہ شاہی حکومت نے 15 خرداد سنہ 1342 ھ ش کو امام خمینی (رح) کو ایک تقریر کے بعد گرفتار کرکے قید کردیا تھا ۔آپ نے اس تقریر میں شاہ کی حکومت کے غیر اسلامی اقدامات کو بے نقاب کیاتھا ۔
امام خمینی (رح) کے گرفتار ہونے کے بعد ایران بھر میں وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور آپ کی رہائی کا مطالبہ کیا گيا ۔مظاہروں کے پیش نظر شاہی حکومت حضرت امام خمینی (رح) کو آزاد کرنے پر مجبور ہوگئی ۔آپ کی رہائی کی اطلاع پاکر سارے ایران میں مسلمان عوام نے خوشیاں منائیں ۔