16 فروردین

16 فروردین سنہ 1299 ھ ش کو ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کے عوام نے ایک عالم مجاہد شیخ محمد خیابانی کی قیادت میں برطانوی سامراج کے خلاف انقلابی اقدام شروع کیا ۔ان کی قیادت میں انقلابیوں نے حکومتی اداروں پر قبضہ کرکے اغیار سے وابستہ حکومت اور سنہ 1919 ع کے شرم ناک معاہدے کے بارے میں اپنی مخالفت کااظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ سنہ 1919 ع کے معاہدے کی رو سے ایران کے تمام انتظامی ،سیاسی ،اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی امور برطانوی سامراج کے ہاتھ میں چلے گئے تھے اور ایران رفتہ رفتہ برطانیہ کی نوآبادیاتی ممالک میں شامل ہوتا جارہا تھا شیخ محمد خیابانی نے بارہا ایران کے مسلمان عوام کے حقیقی حقوق کی وضاحت کی ۔

آخرکار یہ انقلابی تحریک انگریزوں کے ایجنٹوں کے ذریعہ کچل دی گئی اور شیخ محمد خیابانی سمیت بہت سے مجاہدین اپنے عظیم مقاصد کی راہ میں شہید ہوگئے ۔