15 فروردین

15 فروردین سنہ 1377 ھ ش کو ایران کے مشہور مترجم اور مصنف احمد آرام کا انتقال ہوا ۔وہ یکم فروردین سنہ 1283 ھ ش کو تہران میں پیدا ہوئے تھے ۔ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی تدریس کا آغاز کردیا ۔میڈیکل کی تعلیم کے علاوہ وہ فلسفہ ،تاریخ ، علوم قرآنی اور ریاضی میں بھی گہرا مطالعہ رکھتے تھے ۔انہیں فرانسیسی ،عربی اور انگریزی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا ۔انہوں نے اپنی 94 سالہ زندگي میں 140 کتابوں اور 60 علمی مقالوں کی تالیف اور ترجمے کا کام انجام دیا ۔ان کی کتابوں میں " کیمیائے سعادت " تاریخ اسلامی کیمبریج اور آرام نامہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔