تیرہ فروردین

تیرہ فروردین سنہ 1370 ھ ش کو عراق کی سابق بعثی حکومت کے کارندوں نے جنوبی عراق کے مسلمانوں کی تحریک کو کچلنے کے ساتھ ساتھ نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے اور کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کی بے حرمتی کی ۔امریکہ کی اتحادی افواج کی جانب سے عراقی فوجیوں کو شکست دینے اور انہیں کویت کی سرزمین سے نکالنے کے لئے کی جانے والی کارروائي کے بعد عراقی عوام نے بغداد کے ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کی سرنگونی کے مقصد کے پیش نظر اپنے قیام کا آغاز کردیا لیکن اسی دوران امریکی فوجیوں نے اپنی کارروائي روک دی اور اس طرح انہوں نے صدام کے فوجیوں کے لئے عراق کے روزہ دار عوام کو کچلنے کا موقع فراہم کردیا ۔صدام کے فوجیوں نے بہت سے عراقی باشندوں کو قتل اور گرفتار کرنے کے بعد حضرت علی علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ ہائے مقدس کی بے حرمتی کی ۔