10 فروردین

10 فروردین سنہ 1358 ھ ش کو ایران میں شاہی حکومت کے خاتمے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد نظام حکومت کی تعیین کے سلسلے میں ملک بھر میں ریفرنڈم کرایا گیا ۔ایران کے مسلمان عوام نے اس ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ۔یہ ریفرنڈم دو دن تک جاری رہا اور اس میں حصّہ لینے والوں میں سے ( اٹھانوے اعشاریہ دو ) فیصد افراد نے اسلامی جمہوری نظام کے قیام کے حق میں ووٹ ڈالا ۔

 

 


 

10 فروردین سنہ 1340 ھ ش کو مشہور عالم اور مرجع دین آیت اللہ العظمیٰ سید حسین طباطبائی بروجردی کا انتقال ہوا ۔

انہوں نے ابتدائی دینی علوم اپنے آبائی شہر بروجرد میں حاصل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کا رخ کیا ۔حوزہ علمیہ نجف اشرف میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس ایران تشریف لائے اور علمی و معاشرتی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ۔سنہ 1324 ھ ش کو مشہد اور پھر قم تشریف لے گئے اور مقام مرجعیت پر فائز ہوئے ۔حوزہ علمیہ قم نے آپ کی زیر نگرانی بہت زيادہ ترقی کی ۔آپ نے اسلامی تعلیمات کو عالمگیریت عطا کرنے اور اتحاد بین المسلمین کے لئے وسیع اقدامات کئے ۔آپ نے متعدد علمی کتابیں بھی تحریر کیں اور عظیم شاگردوں کی تربیت کی جن میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) بھی شامل ہیں۔