یکم فروردین

یکم فروردین ، موسم بہار اور ایرانی سال کا پہلا دن ہے ۔اس دن سے فطرت کی تازگی اور موسم کی خوبصورتی اور نکھار کا آغاز ہوتا ہے ۔ایران کے لوگ ہر سال اس دن عید نوروز مناتے ہیں ۔ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور آپس میں عید کارڈ بھیجنے کے ذریعے ایک دوسرے کے لئے کامیابیوں اور خوشیوں کی آرزو کرتے ہیں ۔

اس دن نوروز کا دسترخوان سفرۂ ہفت سین سجایا جاتا ہے اور لوگ دعائے تحویل کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی یاد سے سال کا آغاز کرتے ہیں ۔