30 آبان
30 آبان سنہ 1358 ہجری شمسی کو ایران کے مشہور شاعر محمد حسین جلیلی بیدار کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 1298 ہجری شمسی میں ایران کے شہر کرمانشاہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد آیت اللہ ہادی کرمانشاہی حوزہ علمیہ کرمانشاہ کےسربراہ تھے ۔انہوں نے دینی تعلیم اپنے والد اور علامہ حیدر قلی سردار کابلی اور آزاد ہمدانی سے عربی ادب ، حدیث ، فلسفہ اور فقہ کی تعلیم حاصل کی ۔سنہ 1318 ہجری شمسی میں وہ تہران آئے اور یہاں سے انہوں نے علم معقولات اور منقولات میں بی ۔ اے کی ڈگری حاصل کی ۔جلیلی بیدار ایک بہترین شاعر تھے اوروہ قدیم اساتذہ کے طرز کی پیروی کرتے تھے ان کی غزلیں انتہائي دلنشیں ہیں۔
ان کی کتابوں میں کرمانشاہان باستان اورتاریخ سلسلہ سلجوقی خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔