3 آبان

3 آبان سنہ 1371 ہجری شمسی کو ایران کے دور حاضر کے مشہور طنزیہ شاعر ابوالقاسم حالت کا انتقال ہوا ۔انہوں نے سولہ سال کی عمر سے شعر گوئی کا آغاز کیا اور طنزیہ شاعری میں مہارت حاصل کی۔انہیں چار زبانوں فارسی ،انگریزي ، فرانسیسی اور عربی پر مکمل عبور حاصل تھا ۔حضرت رسول اکرم (ص) اور حضرت علی علیہ السلام کے اقوال و فرامین کا ترجمہ ابوالقاسم حالت کے اہم تحریری آثار میں شامل ہے ،جو فروغ بینش اور شگوفہ ھای خرد کے نام سے شائع ہوئے ہیں ۔اس ایرانی شاعر کا ایک دیوان بھی موجود ہے ،جو ان کی عرفانی اور اخلاقی رباعیوں ، غزلوں اور قطعات پر مشتمل ہے ۔