29 آبان
29 آبان سنہ 1287 ہجری شمسی کو سید جمال الدین واعظ اصفہانی کا قتل ہوا ۔وہ سنہ 1242 ہجری شمسی کو ایران کے شہر ہمدان میں پیدا ہوئے ۔وہ بیس سال کی عمر میں علم حاصل کرنے کے لئے اصفہان چلے گئے اور پھر وعظ و خطاب میں زیادہ دلچسپی لینے لگے اور اس میدان میں تیزی سے ترقی کی انہوں نے اپنی تقریروں کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں میں سیاسی شعور بیدار کیا۔انہوں نے آئینی حکومت کی تحریک کے دوران سید عبداللہ بہبہانی اور سید محمد طباطبائی کی حمایت کی اور اس تحریک کی حمایت میں اصفہان مشہد شیراز اور تہران میں تقریریں کیں ۔اس بنا پر محمد علی شاہ نے ان کی گرفتاری کا حکم صادر کیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا اور کچھ عرصے کے بعد 29 آبان سنہ 1287 ہجری شمسی کو ایران کے شہر بروجرد کی جیل میں انہیں قتل کردیا گيا۔