19 آبان
19 آبان سنہ 1333 ھ ش کو ڈاکٹر محمد مصدق کی کابینہ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر سید حسین فاطمی کو شاہی حکومت کی فوجی عدالت نے سزائے موت دی ۔ڈاکٹر فاطمی 28 مرداد سنہ 1332 ھ ش کو امریکی بغاوت اور ڈاکٹر مصدق کو ان کے عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ۔شاہی حکومت کے کارندے ان کی تلاش میں رہتے تھے ۔بہرحال ایک عرصے کے بعد وہ گرفتار کرلئے گئے اور پھر سزائے موت دے دی گئی ۔
19 آبان سنہ 1354 ہجری شمسی کو اقوام متحدہ نے ایک اہم قرارداد کی منظوری دی جس میں فلسطینی عوام کو ایک قوم کی حیثیت سے اپنے حقوق اور سرزمین حاصل کرنے کی اجازت دی گئی اور تنظیم آزادی فلسطین p. l. o کو بھی مساوی حقوق کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی ہر امن کا نفرنس میں شرکت کی اجازت مل گئی ۔ایران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
اسرائیل کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو پھاڑ دیا جبکہ امریکہ کے نمائندے نے دھمکی دی کہ امریکی کانگرس اقوام متحدہ سے انتقام لے گی ۔امریکی سینیٹ نے امریکہ اور اقوام متحدہ کے تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ۔