یکم آبان
یکم آبان سنہ 1356 ہجری شمسی کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خمینی (رح) کو شاہی حکومت کے ایجنٹوں نے ان کے گھر میں شہید کرڈالا ۔جناب حاج مصطفیٰ سنہ 1309 ہجری شمسی میں ایران کے ایک مذہبی شہر قم میں پیدا ہوئے اورابتدائي تعلیم حاصل کرنے کے بعد قم کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز میں اسلامی علوم کی تحصیل میں مصروف ہوگئے ۔ذہانت اور صلاحیت سے سرشار ہونے کے سبب 27 ستائیس سال کی عمر میں درجۂ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔اس کے بعد وہ دس سال تک عراق کے شہر نجف اشرف کے اعلیٰ دینی تعلیم مرکز کے شعبۂ درس و تدریس سے وابستہ رہے ۔آیت اللہ مصطفیٰ خمینی (رح) انقلابی تحریک کے مشکل دور میں ہمیشہ اپنے والد حضرت امام خمینی (رح) کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس دن شاہ کے زر خرید کارندوں کے ہاتھوں شہید کردیئے گئے
حضرت امام خمینی (رح) کے فرزند ارجمند کی شہادت ایران کی جد وجہد اور مسلمان قوم کی بیداری اور انقلاب اسلامی میں شدت کا سبب بنی ۔