9 ذیقعدہ

9 ذیقعدہ سنہ 394 ہجری کو مشہور شاعر اور مصنف حکیم ناصر خسرو قبادیانی پیدا ہوئے ۔انہوں نے بچپن ہی سے علم حاصل کرنا اور قرآن کریم حفظ کرنا شروع کردیا۔انہیں عربی اور فارسی ادب کے علاوہ حساب ، ہندسہ ، نجوم ، طب ، علم الادویہ اور الہیات جیسے علوم میں بھی عبور حاصل تھا ۔حکیم ناصر خسرو کی زندگی بڑے نشیب و فراز کی حامل تھی ۔جوانی میں انہوں نے کچھ دنوں محمود غزنوی اور مسعود غزنوی کے دربار میں منشی کا کام کیا لیکن کچھ عرصے بعد ان کے طرز فکر میں تبدیلی آئی اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔اس کے بعد انہوں نے مختلف مذاہب کے اصول و عقائد کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور اس سلسلے میں مختلف علاقوں کا سفر کیا۔ان کے سات سالہ سفر کا حاصل ان کا " سفرنامہ " ہے انہوں نے اپنے افکار و عقائد شعر کے پیرائے میں بیان کئے ہیں ۔ان کے اشعار میں حکمت ، وعظ اور دینی افکار بکثرت ملتے ہیں ۔