29 ذیقعدہ
29 ذیقعدہ سنہ 220 ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کا سوگوار دن ہے ۔آپ کی ولادت سنہ 195 ہجری قمری میں ہوئی ۔امام محمد تقی علیہ السلام کا زمانہ اسلامی تہذیب و تمدن کا سنہری دور تھا ۔علم کے تشنہ افراد حصول علم کی غرض سے دور دور سے امام کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے ۔امام محمد تقی علیہ السلام نے نہ صرف مختلف مذاہب کے دانشوروں سے بحث و مناظرہ کیا بلکہ عباسی حکمرانوں کی انسان دشمن اور عوام مخالف پالیسیوں کا بھی پردہ چاک کیا۔ظالم و جابر عباسی حکمران آپ کی ذات کو ہمیشہ اپنے لئے خطرہ سمجھتے تھے اور آخر کار عباسی حکمراں معتصم نے زہر دے کر آپ کو شہید کروادیا۔