2 ذی قعدہ

2 ذی قعدہ 311 ہجری قمری کو چوتھی صدی ہجری کے مشہور محدث اور فقیہ ابن خزیمہ کی وفات ہوئی ۔وہ 223 ہجری قمری کو پیدا ہوئے تھے اور جوانی سے ہی مختلف علوم حاصل کرنے کے لئے دور و نزدیک کی سرزمینوں کا سفر اختیار کیا۔علوم میں مہارت حاصل کرکے انہوں نے تالیف کا کام شروع کیا ۔ان کی کتابوں میں " التوحید و اثبات و صفات الرّب " نہایت اہم ہے ۔یہ کتاب اسلامی عقائد کے بارے میں ہے اس کتاب میں ابن خزیمہ نے توحید کے سلسلے میں قرآنی آیات اور اہل بیت رسول (ص) سے منقول روایتوں کی مدد سے اپنے عقائد کا تفصیلی ذکر کیا اور اس کے بعد خدا کے صفات کی تفصیل بیان کی ہے ۔