19 ذیقعدہ

19 ذیقعدہ سن 718 ہجری قمری کو ایران کے ممتاز ماہر ریاضی اور فیزیکدان کمال الدین فارسی نے وفات پائی ۔انہوں نے جوانی کے ایّام میں تحصیل علم کی غرض سے دور دراز سفر کےدوران اپنے زمانے کےاساتذہ سے کسب فیض کیا۔ریاضیات اور روشنی کے بارے میں ان کی تالیفات نے کافی شہرت حاصل کی ۔ تذکرۃ الاحباب کمال الدین فارسی کی ایک اہم کتاب ہے جو نظریہ اعداد کے بارے میں ہے علاوہ ازیں کتاب تنقیح المناظر ان کی ایک اور کتاب ہے جو آج بھی محققین کے لئے بہترین مرجع شمار ہوتی ہے

 


 

 

707 سال قبل 19 ذی قعدہ 718 ہجری قمری کو ایرانی ماہر فزکس اور ریاضی داں کمال الدین فارسی کا انتقال ہوا ۔اگر چہ انہوں نے بہت کم عمر پائی مگر ریاضی اور روشنی سے متعلق علوم میں ان کی تحقیقات و تالیفات بہت اہم ہیں ۔انہوں نے جو کتب تحریر کیں ان میں سب سے اہم " رسالہ تذکرۃ الاحباب " ہے جس کے مطالعے سے ریاضي میں ان کی مہارت کا پتہ چلتا ہے اس کتاب میں انہوں نے ریاضي کے اصول بھی بیان کئے ہیں ۔کمال الدین فارسی کی دیگر اہم تالیفات میں تنقیح المناظر کا نام لیا جا سکتا ہے ۔

 

 


 

187 سال قبل 19 ذی قعدہ سنہ 1238 ہجری قمری کو ارض روم معاہدہ ہوا ۔یہ معاہدہ ایرانی اور عثمانی حکومت کے درمیان ہوا ۔عثمانی حکومت نے ایرانی فوجوں کے ہاتھوں پے در پے شکستیں کھانے کے بعد صلح کی پیش کش کی ۔اس طرح یہ معاہدہ وجود میں آیا ۔اس معاہدے کی رو سے ایران نے سلیمانیہ اور ذہاب کے مغربی خطے سے اپنی ملکیت کا دعوا چھوڑدیا جس کے بدلے عثمانی حکومت نے خرّمشہر کی بندرگاہ ، جزیرہ خضر اور دریائے اروند کے مغربی ساحلوں پر ایران کا حق تسلیم کرلیا اور اس میں کشتی رانی کا حق بھی قبول کرلیا ۔