29 ذی الحجہ

29 ذی الحجہ سنہ 320 ھ ق کو عظیم محدث اور علم نحو کے بہت بڑے ماہر ابوبکر محمد بن احمد خیاط نے وفات پائي ۔وہ سمرقند میں پیدا ہوئے تھے وہ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سنہ 285 ھ ق کو عراق گئے ۔انہوں نے عراق کے مختلف شہروں میں جاکر اسلامی علوم خاص کر علم نحو کی تعلیم حاصل کی ابن خیاط کی کتابوں میں " معانی القرآن " ، " الموجز فی النحو " اور " النحو الکبیر " کی جانب اشارہ کیا جا سکتاہے ۔