2 ذی الحجہ

2 ذی الحجہ سنہ 1358 ہجری کو 14 ویں صدی ہجری کے مصری عالم اور شاعر طنطاوی جوہری نے71 سال کی عمر میں وفات پائی۔ وہ مختلف علوم میں مہارت رکھتے تھے اور علم لغت کے معروف اساتذہ میں شمار ہوتے تھے ۔

طنطاوی حافظ قرآن بھی تھے ۔انہوں نے قرآن مجید کی تفسیر بھی بیان کی ۔انہیں انگریزی زبان پر بھی مکمل عبور حاصل تھا ۔وہ ہمیشہ اسلامی علوم کی تعلیم و تدریس میں مشغول رہتے تھے ۔انہوں نے متعدد کتب تحریر کیں ۔میزان الجواہر ، تفسیر قرآن اور جمال العلم ان کی معروف کتابیں ہیں ۔