19 ذی الحجہ

19 ذی الحجہ سنہ 1257 ہجری قمری کو ایران کے عظیم حریت پسند عالم دین آیت اللہ سید محمد طباطبائی پیدا ہوئے ۔ان کا شمار آئینی تحریک کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے سید عبداللہ بہبہانی کے ساتھ مل کر قاجاری استبداد کے خاتمے کے لئے انتھک کوششیں کیں ۔آیت اللہ سید محمد طباطبائي مجاہد فی سبیل اللہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آگاہ دانشور بھی تھے جو اسلامی اصول و احکام کا مکمل علم رکھتے تھے ۔انہوں نے دینی تعلیمات کی ترویج کے لئے بھی گرانقدر خدمات انجام دیں ۔