30 شوال

30 شوال 606 ہجری قمری کو 7 ویں صدی ہجری کے معروف دانشور اور عظیم فقیہ فخرالدین رازی کا شہر ہرات میں انتقال ہوا۔فخرالدین رازی علم تاریخ ، کلام ، فقہ ، اصول فقہ ، تفسیر ، فلسفہ ، ادب و ریاضیات و غیرہ میں کامل مہارت رکھتے تھے ۔آپ کی علمی عظمت کی بنا پر آپ کے درس میں ہمیشہ علم کے تشنہ افراد کی بھیڑ لگی رہتی تھی ۔

فخر رازي نے فلسفہ کے بہت سے مسلمہ اصولوں پر تنقید اور فلاسفہ پر بہت سے علمی اعتراضات کئے ہیں ۔ان کی بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علم کلام میں " تحصیل الحق " اور تفسیر کبیر قابل ذکر ہیں ۔