3 شوال

3 شوال سنہ 8 ہجری قمری کو بعض مورخین کے مطابق جنگ حنین کا آغاز ہوا۔ یہ جنگ فتح مکہ کے پندرہ دن بعد مکے اورطائف کے در میانی علاقے میں شروع ہوئی ۔اس جنگ میں دو قبیلے ہوازن اور ثقیف ، جنہوں نے ابھی تک اسلام قبول نہیں کیا تھا ۔مسلمانوں سے جنگ کے خلاف متحد ہوگئے۔اس جنگ میں مسلمانوں کوجو فتح مکہ کی کامیابی سے کس حد تک مغرور ہوگئے تھے ۔ابتداء میں ذرا سختی کا سامنا ہوا لیکن پھر خدا نے مدد کی اور پیغمبر اکرم (ص) نے بھی مسلمانوں کی ہمت بڑھائی اور جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دی ۔ مسلمانوں نےاپنی ایمانی قوت کا مظاہرہ کیا اور بڑی بہادری سے جنگ لڑکر فتح حاصل کی ۔اس فتح کے بعد کفار کی ایک بڑی تعداد مسلمانوں کے محبت آمیز سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی ۔

 

 

3 شوال سنہ 833 ہجری قمری کو معروف مسلمان مورّخ حافظ آبرو نے ایران کے شہر زنجان میں وفات پائی ۔نویں ہجری صدی کے اوائل میں ان کی پہلی تصنیف " ظفرنامہ شاہی " لکھی گئی جو بعد میں ان کی اپنی کتاب " جامع التواریخ رشیدی " کےاضافے کے ساتھ منظر عام پر آئی ۔حافظ آبرو نے اس کتاب میں ہلاکو خان کی موت کے بعد کے واقعات اورایرانی تاریخ کے علاوہ ایران کے دوست ممالک کی تاریخ کے بارے میں تحریر کیا ہے ۔حافظ آبرو کی دیگر تصانیف میں کتاب "جغرافیائی تاریخ " معروف ہے جو پہلے عربی زبان میں اور بعد میں فارسی میں لکھی گئی ۔

 

 

3 شوال سنہ 1315 ہجری قمری کو معروف و مشہور عالم دین الحاج مرزا حسین شہرستانی اس دار فانی سے رخصت ہوئے ۔انہوں نے بچپن سے ہی دینی علوم حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور نوجوانی میں ہی درجۂ اجتہاد پر فائز ہوگئے اورعراق کےبڑے علماء اور مراجع میں شمار ہونے لگے ۔آیت اللہ شہرستانی کی تالیفات میں " لباب الاجتہاد " اور " تذکرۃ النفس " کا نام قابل ذکر ہے ۔