29 شوال

29 شوال 1228 ہجری قمری کو روس اور ایران کے درمیان گلستان معاہدہ منعقد ہوا ۔یہ معاہدہ برطانوی سفیر اور ایران کے نمائندے کی ثالثی سے انجام پایا ۔گلستان معاہدہ ایران اور روس کی 10 سالہ جنگوں کا نتیجہ تھا ۔ایران کو قاجاریہ بادشاہوں کی نااہلی کی وجہ سے ان جنگوں میں شکست ہوئی ۔اس معاہدے کی رو سے ایران کے یہ علاقے گنجہ ، شیروان ، باکو ، داغستان اور جارجیا بحیرۂ خزر تک روس کے قبضے میں چلے گئے اور اس کے بدلے میں روس کی حکومت نے وعدہ کیا کہ وہ عباس میرزا کی ولی عہدی کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے گا ۔