2 شوال

2 شوال سنہ 604 ہجری قمری کو موجودہ شام کے ایک علاقے حماہ میں سلمان مورخ ،قاضی اور ادیب ابن واصل کی ولادت ہوئی ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی جو بیت المقدس کے مدرسۂ ناصریہ میں مدرس تھے ۔ابن واصل بھی اپنے والد کے بعد اس مدرسے میں مدرس ہوئے ۔انہوں نے علم نجوم سے متعلق چند آلات اور رصد خانہ بنانے میں مصر کے ریاضیدان تعاسیف کے ساتھ تعاون کیا اور 663 ہجری کے قریب اپنے شہر کے قاضی القضات مقرّر ہوئے ۔ابن واصل کی تاریخ کی تین مشہور کتابیں موجود ہیں جن میں انبیاء کرام (ص) کے دور سے مولّف کے زمانے تک کے تمام حالات کا ذکر ہے ۔ " نظم الدرر فی الحوادث و السیر " اور " مفرج الکروب فی اخبار بنی ایوب " ایوبیان کے تاریخی سلسلے پر مشتمل ایک گرانبہا منبع ہے ۔ابن واصل کا سنہ 697 ہجری میں انتقال ہوا ۔

 

2 شوال سنہ 604 ہجری کو مشہور محدث اور ماہر علوم قرآن ابوبکر نقاش کا انتقال ہوا ۔وہ اوائل جوانی میں ہی بغداد گئے اور اپنے دور کے معروف اساتذہ سے دینی علوم کی تعلیم حاصل کی ۔اس کے بعد متعدد اسلامی ملکوں کا سفر کیا اور علم حدیث و دیگر دینی علوم میں مہارت حاصل کی ۔ابوبکر نقاش ،اپنی حیات میں ہی قرائت قرآن اور احادیث نقل کرنے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے ۔مشہور مسلمان مورخ اور کتاب الفہرست کے مولّف ابن ندیم نے ابوبکر نقاش کی بہت سی کتابوں کا ذکر کیا ہے جس میں تفسیر قرآن سے متعلق کتاب " شفاء الصدر " قابل ذکر ہے ۔