19 شوال

19 شوال 265 ہجری قمری کو ایران میں صفاری خاندان کے بانی یعقوب لیث صفّاری کا انتقال ہوا ۔ابتدا میں انہیں نیک عادات اور خصلتوں کی وجہ سے عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی اور کچھ مدّت کے بعد ایران کے ایک علاقے سیستان کے عوام نے انہیں اپنا امیر بنالیا۔

یعقوب لیث نے اپنے حامیوں کی مدد سے ایران کے کئی شہروں پر قبضہ کرلیا اور سیستان میں ایک منظم اور مستحکم حکومت قائم کی ۔اس کے بعد 261 ہجری قمری میں ایک بڑی فوج لے کر عباسی خلفا کے دارالخلافہ بغداد پر حملہ آور ہوئے ۔لیکن عباسی خلیفہ کے ہاتھوں شکست ہوئی اور انہوں نے پسپائي اختیار کی ۔اس شکست کے بعد یعقوب لیث دوبارہ اپنی فوج کوتیار کرنے میں مشغول تھے کہ بیمار پڑگئے اور کچھ دنوں بعد انتقال کرگئے ۔

 

 


 

19 شوال سنہ 434 ہجری قمری کو ایرانی نژاد معروف محدث ، فقیہ اور مورخ ابوزکریا یحییٰ بن محمد پیدا ہوئے ۔آپ ابن مندہ خاندان کے آخری فرد تھے ۔ابوزکریا نے شروع میں اپنے والد سے علم حدیث حاصل کیا اس کے بعد اسلامی ملکوں کا سفر کیا ۔انہوں نے اپنے زمانے کے رائج علوم حاصل کئے ۔اس کے بعد تدریس اورتالیف کے کام میں مصروف ہوگئے ۔اس مسلمان مورخ کی بہت سی کتابیں موجود ہیں ۔