29 شعبان

29 شعبان سنہ 219 ہجری قمری کو مشہور محدث ، فقیہ اور مورخ ابونعیم کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 130 ہجری قمری میں عراق میں پیدا ہوئے ۔ان کا شمار بڑے اور معتبر محدثین میں ہوتا ہے ۔

ان کی تصانیف میں المناسک اور المسائل فی الفقہ کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

 

 


 

29 شعبان سن 318 ھ ق کو محدث ، مفسر اور فقیہ ابن منذر ( monzer ) کا انتقال ہوا۔ وہ معروف دانشوروں سے حدیث اور فقہ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مکّے تشریف لے گئے ۔ جہاں وہ حصول علم اور احادیث جمع کرنے کی خاطر تاحیات قیام پذیر رہے اور متعدد کتابیں تالیف کیں ۔

ابن منذر کی معروف اور گرانبہا کتب میں الاجماع اورالاشراف کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔