19 شعبان

19 شعبان سنہ 6 ھ ق کوغزوۂ بنی المصطلق لڑی گئی ۔بنی المصطلق قبیلے کا تعلق خزاعہ قبائل سے تھا جو قدیم زمانے میں ہجرت کرکے مکے کے نزدیک آباد ہوگیا تھا ۔اس قبیلے کی بزرگ شخصیات ہمیشہ مکّے میں بت پرستی کو عام کرنے میں لگی رہتی تھیں ۔مدینے میں مسلمانوں کے ہاتھ میں اقتدار آنے کے بعد بنی المصطلق قبیلہ ، جو بت پرستی پر اصرار کررہا تھا ، مسلمانوں سے جنگ کرنے پر آمادہ ہوگیا ۔لہذا رسول اکرم (ص) اپنے بعض اصحاب کے ہمراہ اس سے مقابلے کے لئے نکلے ۔اس جنگ میں قبیلۂ بنی المصطلق کو مسلمانوں کے ہاتھوں کراری شکست ہوئی ۔